مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کےدوران پاکستان میں 127 افراد نے خودکشی کی جن میں 45 خواتین بھی شامل ہیں۔ پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق کمیشن کی تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے بیشتر افراد نے معاشی تنگدستی اور نامساعد حالات سے تنگ آکر خودکشی کا انتہائی قدم اٹھایا۔ پاکستان بھر میں گزشتہ ایک ماہ کےدوران خودکشی اور اقدام خودکشی کے کُل 194 واقعات رپورٹ ہوئے لیکن صرف چار واقعات کے مقدمات درج کئے گئے۔
رپورٹ کے مطابق اسی عرصے کے دوران 9 خواتین سمیت 14 افراد کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا اور یہ تمام واقعات صوبہ سندھ سے رپورٹ ہوئے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ صرف 21 اکتوبر سے 7 نومبر کے درمیان سولہ روز میں ملک میں 28 خواتین سمیت 55 افراد کو زیادتی کا نشانہ بنایاگیا۔ زیادتی کا شکار افراد میں 4 سال سے 7 سال کے کمسن بچے و بچیاں بھی شامل ہیں۔
گزشتہ ایک ماہ کےدوران پاکستان میں 127 افراد نے خودکشی کی جن میں 45 خواتین بھی شامل ہیں۔
News ID 1860326
آپ کا تبصرہ